ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناؤ ریپ کیس: سپریم کورٹ کا حکم، متاثرہ کے چچا کو دہلی کے تہاڑ جیل میں لایا جائے

اناؤ ریپ کیس: سپریم کورٹ کا حکم، متاثرہ کے چچا کو دہلی کے تہاڑ جیل میں لایا جائے

Fri, 02 Aug 2019 23:09:56    S.O. News Service

نئی دہلی،02/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اناؤریپ کیس معاملے میں سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ متاثرہ کے چچا کو اتر پردیش سے فوری طور پر دہلی کے تہاڑ جیل شفٹ کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر متاثرہ خاندان کو کوئی بھی ایمرجنسی حالات میں کورٹ آنا ہے تو وہ سکریٹری جرنل کے پاس کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ کے خاندان کو سی آر پی ایف کی سیکورٹی دی گئی ہے۔متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے عدالت میں کہا گیا ہے کہ اس کی حالت نازک ہے اور وہ بے ہوش ہے۔متاثرہ کے وکیل نے بتایا کہ لواحقین اس کا علاج لکھنؤ میں ہی کرانا چاہتے ہیں۔اس پر عدالت نے اس کیس کوزیر التواء رکھ لیا ہے اور اب سماعت پیر کو ہوگی۔دوسری طرف اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے متاثرہ اور اس کووکیل دونوں کو ایئر لیفٹ کرنے میں پریشانی نہیں ہے۔خاندان کی طرف سے کہا گیا کہ اگر مستقبل میں کوئی ایمرجنسی حالات پیدا ہوتے ہیں تو انہیں سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت دی جائے۔اس پر عدالت نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں کورٹ آنا ہے تو وہ سکریٹری جرنل کے پاس کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے جمعرات کو تیس ہزاری عدالت کے ضلع جج دھرمیش شرما کو اناؤ عصمت دری سانحہ سے منسلک پانچ مقدمات کی سماعت کا کام سونپا ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انروددھ بوس کی بنچ نے بند کمرے میں سماعت کے دوران ضلع جج دھرمیش شرما کا نام طے کیا۔اسی بنچ نے ان پانچ مقدمات کی سماعت لکھنؤ کے لیے خصوصی سی بی آئی عدالت سے دہلی منتقل کیا تھا۔


Share: